Uncategorized

علماء و ذاکرین محراب و منبر سے حسین (ع) کے ناناؐ کے دین کی تبلیغ کریں، متحدہ علماء محاذ

شیعہ نیوز (لاہور) متحدہ علماء محاذ کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں مولانا مفتی محمد بخاری کی زیر صدارت محفل ذکر حسینؓ میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء نے کہا ہے کہ شہید کربلا نواسۂ رسول امن و وحدت کی علامت ہیں۔ امام حسینؓ اگر یزید کے ہاتھ پر بیعت کرلیتے تو قیادت تک محراب و منبر سے علماء مشائخ کو ظلم و جبر و ناانصافی کے خلاف کلمۂ حق بلند کرنے کی جرأت نہ ہوتی۔ حسینیت حق و صداقت کا نام ہے۔ حسینیت حق کی فتح یزیدیت کی موت ہے۔ اہل بیت اطہارؑ سے عقیدت و محبت جزو ایمان و ذریعہ نجات ہے۔ شہادت امام حسینؓ باطل قوتوں کے خلاف متحد ہونے کا درس دیتی ہے علماء و ذاکرین اپنے اپنے مسالک کے بجائے محراب و منبر سے حسینؓ کے نانا کے دین کی تبلیغ و اشاعت کریں۔ حکومت محرم میں قیام امن کے لئے یقینی اقدامات کرے۔ سیمینار سے متحدہ علماء محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری ،صوبائی صدر علامہ آغا نیئر عباس جعفری، چیئرمین علامہ حیدرعلوی، جے یو پی کے علامہ عابد نظامی نے خطاب کیا۔اس موقع پر فرقہ واریت ،دہشت گردی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار اور ملکی امن و استحکام کے لئے مفتی محمد بخاری نے خصوصی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button