Uncategorized

کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے دھمکیاں، ڈی سی او جھنگ کو تبدیل کر دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جھنگ میں 4 روز قبل ہی تعینات ہونے والے ڈی سی او سید حیدر اقبال کو چوتھے روز ہی تبدیل کر کے بہاولنگر میں تعینات کر دیا گیا جبکہ بہاول نگر سے ڈی سی او نادر چٹھہ کو تبدیل کر کے جھنگ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ میں تعینات ہونے والے ڈسڑکٹ کوارڈینیشن آفیسر سید حیدر اقبال کو کالعدم جماعت کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پر پنجاب حکومت نے فوری طور پر سید حیدر اقبال کو تبدیل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 4 روز قبل ہی سید حیدر اقبال کو جھنگ میں ڈی سی او لگایا گیا تھا لیکن ان کے تعیناتی کے ساتھ ہی جھنگ میں موجود کالعدم جماعت کے سرگردہ رہنماؤں نے دھمکی دی کہ وہ جھنگ میں کسی شیعہ افسر کو برداشت نہیں کریں گے، کالعدم جماعت کی جانب سے دھمکیوں اور حکومت پر شدید دباؤ پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ڈی سی او جھنگ سید حیدر اقبال کا ڈی سی او بہاول نگر نادر چٹھہ کے ساتھ باہمی تبادلہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ جھنگ میں ایک کالعدم جماعت کا ہیڈ کوارٹر ہے جو شہر میں کسی بھی اعلیٰ عہدے پر شیعہ مکتب فکر کے افسر کو تعینات نہیں ہونے دیتے، اسی وجہ سے سید حیدر اقبال کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

 مبصرین کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری حالیہ جنگ میں اس بات کا بھی تدارک ہونا چاہیے کہ کسی مذہبی اور شدت پسند جماعت کی پسند نہ پسند کے افسران تعینات نہ کئے جائیں بلکہ ملک میں قیام امن کے لئے ذمہ دار افسروں کی جہاں ضرورت ہو انہیں وہیں تعینات کیا جائے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سید حیدر اقبال ایک فرض شناس اور محب وطن افسر ہیں جو میرٹ پر کام کرتے ہیں اور کسی کے دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہیں لاتے لیکن پنجاب حکومت نے ایک کالعدم جماعت کے دباؤ  میں آ کر انہیں جھنگ سے تبدیل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ایک کالعدم جماعت کے سامنے حکومتی رٹ زیرو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button