کالعدم سپاہ صحابہ کی شرانگیزیوں کے باوجود خیرپور میں عزاداری کے اجتماعات کا بھرپور انعقاد
شیعہ نیوز (خیرپور) معروف شیعہ عالم اسد علی شاکری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) نے باطل کے ساتھ جنگ لڑ کر اسلام کو تاقیامت بچا لیا اب کوئی طاقت اسلام کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی وہ امام بارگاہ فیض حسینی ومرکزی امام بارگاہ لقمان میں عشرہ محرم کی تیسری مجلس سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا اسد علی شاکری نے کہا کہ کربلا کا معرکہ حق و باطل کا معرکہ تھا جو حضرت امام حسین (ع) نے شہادت حاصل کر کے فتح کر لیا ۔مولانا منظور حسین سولنگی نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے رفقاء نے کربلا کی دھرتی کواپنے خون سے سیراب کر کے قربانی کی بڑی مثال قائم کی ۔
دریں اثناء مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری اور امام بارگاہ قصر حسینی میں مولانا سید باقر زیدی اور مولانا گدا حسین شاہ امام بارگاہ سجادیہ ، امام بارگاہ بھرگڑی اور امام بارگاہ جعفریہ میں علامہ مستجاب حیدر عابدی ، مولانا ذوالفقار لاڑک ، امام بارگاہ قصر زینب ثانی زہرہ اور امام بارگاہ قصر عباس میں مولانا سید محمد علی شاہ اور مولانا فیروز عباس ، امام بارگاہ ہاشمیہ اور امام بارگاہ محبان حیدری میں مولانا سید علی افضل زیدی ، امام بارگاہ عون و محمد اور عزا خان نواب اصغر عباس نے ،مولانا قمبر علی شاہ نقوی امام بارگاہ پنجتنی شوکت میں مولانا سید حسن علی نقوی امام بارگاہ دبیر حسین میں مولانا فدا حسین حیدری نے خطاب کیا جبکہ سوز خوانی سید محمد اظہر نقوی، شاہد جعفری ،سید شکیل حیدر زیدی ،بشیر علوی ،غلام عباس محمد ،ذاکر حسین زیدی، ریحان شان حیدر اور عزیر رضوی نے کی۔