پاکستانی شیعہ خبریں

اصغریہ تحریک کا 5واں سالانہ مرکزی کنونشن 27 تا 29 نومبر کو ہوگا

شیعہ نیوز : اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا پانچوں سالانہ مرکزی ’’فکر اصلاح کنونشن‘‘ 27 تا 29 نومبر 2020ء کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد کیا جائے گا۔

کنونشن میں سندھ سمیت ملک بھر سے اصغریہ کے کارکنان اور سابقین شرکت کریں گے۔

مرکزی کنونشن میں دعائے کمیل، موضوعاتی دروس، صحت و آگاہی پروگرام، نئے سالانہ پروگرام کی تجاویز، اجتماعی مباحثہ، تحریک کی سالانہ کارکردگی رپورٹس، تقسیم انعامات اور نئے سال کیلئے میر کارواں کے انتخاب سمیت اہم نشستیں ہونگی۔

جبکہ 29 نومبر بروز اتوار یوم امام حسن عسکریؑ کا جلسہ عام ہوگا، جس میں جید علمائے کرام، دانشور حضرات، برادر تنظیمات کے مرکزی رہنماء خطاب کریں گے، بعد ازاں نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button