پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ تقی ہادی اور علامہ علی اکبر کمیلی کے قاتل گرفتار
شیعہ نیوز (کراچی) پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش علامہ تقی ہادی اور علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی کو قتل کرنے کا عتراف کر لیا ہے جبکہ ان ملزمان میں سے ایک کالعدم تنظیم کا عہدیدار بھی ہے۔ واضح رہے دونوں علماءکے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔