Uncategorized

پنجاب کا گاؤں قلعہ بھٹیانوالہ، شیعہ سنی اتحاد و وحدت کی اعلیٰ مثال و نمونہ

شیعہ نیوز (مریدکے) پاکستانی صوبے پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے کے قریب واقع ایک انوکھے گاﺅں کا انکشاف ہوا ہے جہاں تین سو سال سے شیعہ اور سنی ایک ہی مسجد میں مقررہ وقت پر اذان دیتے اور نماز ادا کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریدکے شہر سے پانچ کلو میٹر شیخوپورہ روڈ پر واقع قدیم ترین گاﺅں قلعہ بھٹیانوالہ مذہبی اعتبار سے دنیا بھر میں اپنی مثال قائم کئے ہوئے ہے۔ 1000 کے قریب آبادی والے اس گاﺅں میں ایک ہی جامع مسجد ہے جہاں ایک ہی لاﺅڈ اسپیکر پر اپنے مقررہ وقت پر شیعہ حضرات اذان دیتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں اور اسی طرح سنی حضرات بھی اپنے مقررہ وقت پر بارگاہ الہٰی میں جھکتے ہیں۔ گاﺅں میں آج تک مذہبی تناﺅ پیدا نہیں ہوا ہے۔

محرم الحرام کے سلسلہ میں سینکڑوں کے اجتماعات کی سکیورٹی کا انتظامات سنی اداکرتے ہیں جبکہ چالیس دن اس گاﺅں میں گھروں میں چولہا نہیں جلتا اور لنگر کا اہتمام بھی سنی ہی کرتے ہیں۔ اگر کسی شیعہ یا سنی بچی کی شادی ہو تو شادی والے گھر کو سنی اور شیعہ نکاح خواں دونوں کو خوش رکھنا خوشی محسوس ہوتا ہے۔ گاﺅں میں جس مسلک کا بھی آدمی فوت ہو گاﺅں کے تمام افراد جنازہ ایک ہی جگہ ادا کرتے ہیں۔ گاﺅں کے نمبردار چوہدری ارجمند بھٹی کا کہنا ہے کہ یہاں شیعہ اور سنی ایک دوسرے سے رشتہ داری خوشی سے کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button