Uncategorized

پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کرتی ہے، شیعہ جوانوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، علامہ قاضی نادر علوی

شیعہ نیوز (ملتان) پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کرتی ہے اور عزاداروں کی گرفتاری کررہی ہے ۔ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آئی ایس او  کے گرفتار عہدیداروں و کارکنوں کو فوراً رہا کرے ورنہ 10 محرم کو پورے ملک میں احتجاجی تحریک شروع ہو جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت المسلمین کے نائب صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے یہاں پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال عاشورہ کے دن راولپنڈی میں پنجاب حکومت کے ذریعے فسادات کرائے گئے ۔اور ایک بار پھر فسادات کی سازش کی جارہی ہے ۔ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں وہ ان سازشوں سے باز آ جائیں ۔پنجاب میں کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں اور یہ امن وامان کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ہمارے کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ دس محرم کو پورے میں احتجاجی تحریک شروع کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش داخل ہو چکی ہے جو طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں سے زیادہ خطرناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button