پاکستانی شیعہ خبریں

گلستان جوہر میں سوئم امام حسین ؑ کے موقع پر جلوس برآمد ہوا

شیعہ نیوز (کراچی) گلستان جوہر میں سوئم امام حسین کا مرکزی جلوس راڈو اسٹاپ کے قریب واقع امام بارگاہ صاحب الزمان سے بر آمد ہوا۔ جلوس کا اختتام صاحب الزمان ؑ امامبارگاہ پر کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کی سیکورٹی پر پولیس کے ساڑھے سات سو اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی دو ٹیمیں تعینات تھیں۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جوہر موڑ پر امام بارگاہ آخر الزمان میں اختتام پزیر ہوا۔ جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جلوس کے راستوں پر آنے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔ جلوس سے قبل مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے علامہ عباس کمیلی نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button