Uncategorized

داعش اور دیگر دہشتگرد گروپ پاکستان کی سالمیت کے دشمن ہیں، جے یو پی

شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) انقلاب نظام مصطفی ﷺ کے ذریعے ہی قوم کے مسائل حل ہوں گے، جو قومیں راستے سے بھٹک جاتی ہیں تباہی اور بربادی ان کا مقدر بن جاتی ہے، معاشرے کی اصلاع اور ترقی کیلئے تربیتی یافتہ کارکنان عظیم سرمایہ ہوتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ قوم کو تقسیم کرنے والے نسلی، لسانی اور فرقہ پرست گروہوں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا جائے، داعش اور دہشت گرد گروپ پاکستان کی سالمیت کے دشمن ہیں، حکمراں بیدار ہوں اور ملک کی سالمیت کو بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔ صاحبزادہ محمود احمد قاردی نے پھلیلی پریٹ آباد کی یوسی 17،18،19 کے عہدیداران سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سندھ ناظم علی آرائیں، محمد عارف قائم خانی، محمد رضوان شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد اسلم بھٹی نے یوسی 17 مقصود سنار نے یوسی 18 ذوالفقار انصاری نے یوسی 19 کی رپورٹ پیش کی۔ صاحبزدہ محمود قادری نے شہر میں بڑھتی ہوئی دہشت گری کی کاروائیوں اور صحت و صفائی کی ابتر صورت حال پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر دہشت گردوں کی آماجگاہ اور کھنڈارات میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انتظامیہ دہشت گردوں کو لگام دے اور شہر کی تعمیر و ترقی پر توجہ دی جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

اجلاس سے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان نے ہر دور میں کلمہ حق بلند کیا، مقام مصطفی ﷺ کا تحفظ اور نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ہماری اولین ذمہ داری ہے، قانون ناموس رسالت ﷺ میں تبدیلی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، جب تک عاشقان مصطفی ﷺ و مقام مصطفی ﷺ کے محافظ موجود ہیں کوئی مائی کا لال عظمت مصطفی ﷺ کے قانون میں تبدیلی نہیں کرسکتا، اقلیتوں کے قتل کے نام پر ناموس رسالت ﷺ کے قانون پر تنقید برداشت نہیں کی جائے گی، بیرونی چندے پر چلنے والی نام نہاد NGOs اقلیتوں کے قتل پر واویلا کرنے کی بجائے اس کے محرکات پر دھیان دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button