Uncategorized
کسی بھی بےگناہ شیعہ اسیر کو جیل میں نہیں رہنے دیا جائیگا، ایم ڈبلیو ایم
شیعہ نیوز (سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے سرگودھا کے علاقے فروکہ کا دورہ کیا اور عاشور کے روز پیش آنے والے واقعہ میں گرفتار اسیران سے مختلف تھانوں میں جاکر ملاقاتیں کیں اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسیروں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کسی بھی بےگناہ اسیر کو جیل میں نہیں رہنے دیا جائیگا اور گرفتار افراد کی رہائی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائیگا۔ اس سے پہلے ناصر عباس شیرازی نے علاقہ معززین سے ملاقاتیں کیں اور واقعہ پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی، ایم ڈبلیو ایم سرگودھا کے ظفر بخاری اور ایڈووکیٹ عنصر خان بھی موجود تھے۔