پاکستانی شیعہ خبریں

داعش کے دہشتگرد پاکستان کو عراق یا شام نہ سمجھیں، جہنم واصل کردینگے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی و اقتصادی بدحالی سے بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں، مضبوط معیشت ہوگی تو دہشتگرد اور ملک دشمن قوتوں کو مکمل طور پر پسپا کیا جاسکتا ہے، لبیک یارسول اللہ اہلسنت کا نظریہ ہے، بھولے بھالے عوام اہلسنت کا نام استعمال کرنے والوں کے دھوکے میں نہ آئیں، اہلسنت کے تشخص پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دینگے، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد پر امن اہلسنت کا نام استعمال کرکے شیلٹر حاصل کرنا چاہتے ہیں حکومت ایکشن لے، دین اسلام کے حقیقی پرچار کے لئے کفر کی ہر طاقت سے ٹکرا جائیں گے، مزارات اولیاء امن و سلامتی محبت بھائی چارگی کے محور ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں انبیائے کرام، صحابہ کرام اور اولیاء اللہ کے مزارات پر حملے کرنے والے یہود و نصاریٰ کے پیروکار ہیں، ان کا دین اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر شریعت کو بدنام کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینگے، داعش کے دہشتگرد پاکستان کو عراق یا شام نہ سمجھیں، اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے ہر باطل قوت کو جہنم واصل کردینگے، سیاست عبادت اور عوام کے مسائل حل کرنے کا نام ہے، بدقسمتی سے سیاستدان عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے سیاست کو ذاتیات کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی قسمت بدلنے کیلئے سیاست کو ملک وقو م کو چیلنجز سے نمٹنے ترقی یافتہ بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا، مذہبی فرقہ واریت ملکی سلامتی کیلئے زہر قاتل ہے، انتہا پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button