
منڈی بہاؤالدین میں بانی جلوس 25محرم شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان کے نام نہاددوست ملک سعودی عرب کی جانب سے وطن عزیز میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے ہیلاں میں کالعدم وہابی جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے لائسنسدارجلوس شہادت امام زین العابدین ؑ 25محرم الحرام ملک علمدار حسین کو بےدردی سے شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی اور دو روز قبل رکن پنجاب اسمبلی لعین ابن لعین معاویہ اعظم کے حالیہ دورہ ہیلاں کے بعد آج الصبح پہلے سے گھات لگائے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے ازان فجر کی ادائیگی کے لئے مسجد جاتے ہوئے مرکزی جلوس 25محرم کے لائسنسدارملک علمدار حسین کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید ملک علمدار حسین مجلس وحدت مسلمین ضلع منڈی بہاؤالدین کے سیکریٹری جنرل ڈی ایس پی (ر) ملک قمر عباس کے بھائی ہیں۔ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کا ھیلاں گاؤں کالعدم سپاہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے ابھی چند دن پہلے یہاں معاویہ اعظم اپنے نجس قدم رکھ کر گیا ہے اور اس سے پہلے اس گاؤں میں فاروقی بھی آیا آج 25 محرم الحرام کو سالانہ مجلس عزا ہوتی ہے جسکی اک لمبی ہسٹری ہے ماضی میں یہاں پر امام بارگاہ جلائے گئے قبروں کو آگ لگائی گئی۔
ہیلاں میں ہر سال 25 محرم کے جلوس پر تکفیری عناصر تصادم میں آتے تھے۔ امسال نیز شیعہ مخالف چاکنگ کی گئی اور شیعہ عمائدین اس مسئلے کو ضلعی انتظامیہ کے پاس لے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور عدم دلچسپی سے نوبت یہاں پہنچی کہ آج صبح بانی جلوس کو کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں نے مسجد جاتے ہوئے شہید کر دیا۔