پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کراچی ڈویژن شعبہ محبین کے تحت مختلف علاقوں یوم علی اصغرمنایا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈٹنس آرکنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جعفر طیار یونٹ کی جانب سے یوم علی اضعر ؑ کا انعقاد مرکزی مسجد جعفر طیارسوسائٹی میں بعد نماز ظہراں کیا گیا۔ جس میں بچوں نے بارگاہِ حضرتِ علی اضعرؑ میں نوحہ و مرثیہ کی صورت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آئی۔ایس ۔او پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی محب انچاج بردار سید علی زیدی نے کہا کہ یوم علی اضعر ؑ میں بچوں کی شرکت اس بات کا ثابت ہے کہ پیرواںِعلی اضعر آج بھی یزیدیت کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ہر دم تیارہیں۔یوم علی اضعر ؑ میں چھوٹے بچوں او ر والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ڈپٹی محب انچاج آئی۔ایس ۔او پاکستان کراچی ڈویژن بردار سید علی زیدی نے یوم علی اضعرؑ میں حصہ لینے والے بچوں میں سندِ اضعریہ تقسیم کیا۔
دوسری جانب آآئی۔ایس ۔او پاکستان کراچی ڈویژن سچل گوٹھ یونٹ کے زیراہتمام یوم علی اضعرؑ کا انعقاد مسجدِ الحسینی میں بعد نماز ظہراں کیا گیا۔ جس میں بچوں نے بارگاہِ حضرتِ علی اضعرؑ میں نوحہ و مرثیہ کی صورت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم علی اضعرؑ میں بچوں کی ایک کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button