پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ شیخ نواز عرفانی کی شہادت مومنین کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، علامہ سبطین حسینی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شہید علامہ شیخ نواز عرفانی نے سترہ سال پاراچنار کی خدمت کی، اور امتحان کے وقت بھی وہ خود میدان میں رہے، ان کی شہادت اہل کرم و پاراچنار کے لئے باالخصوص اور اہل پاکستان کے مومنین کے لئے باالعموم ایک بہت بڑا نقصان ہے، ایسے موقع پر صبر کا دامن ہمیں ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اور دشمن کے عزائم کا تدارک کرتے ہوئے ملک و قوم کو وحدت کی لڑی میں پرونا چاہیے۔  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسین الحسینی نے شہید عرفانی کی شہادت کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس عزا و قل خوانی سے خطاب میں کیا۔ شہید عرفانی کے ایصال ثواب کے لئے جامعۃ القائم (عجل)، ٹیکسلا میں منعقدہ مجلس میں کرم اور اورکزئی کے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button