جنید جمشید کو انٹرپول کے ذریعہ گرفتار کرکے پھانسی دے جائے، جے یو پی کا احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنید جمشید کو انٹرپول کے ذریعہ گرفتار کرکے پھانسی دے جائے، ٹی وی چینل اور میڈیا پر مراسیوں اور غیر مستند افراد کے ذریعے اسلام کا تمسخر اڑانے کا سلسلہ فوری بند کرے، اسلام کے شعائر، قرآن اور صاحب قرآن کے خلاف کسی بھی قسم کی نازیبا گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنا دینی فریضہ ادا کرتے ہوئے جنید جمشید کے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور انہیں فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ورنہ ممتاز قادری جیسا کوئی عاشق رسول پھر سے نئی تاریخ رقم نہ کردے، علماء اہلسنت اور مشائخ حجروں اور خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیر ادا کریں، جمعیت علماء پاکستان 14 دسمبر کو لیاقت کالونی گراونڈ میں بھرپور طاقت کا مظاہرکرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد یونس دانش، ناظم علی آرائیں، عبدالروف الوانی، علامہ سید عبدالغنی شاہ، محمد عارف قائم خانی، محمد رضوان شیخ نے جامع مسجد غوثیہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کارکنان کا جوش قابل دید تھا وہ گستاخ رسول کی ایک سزا تن سر سے جدا، غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے اور جنید جمشید کی گرفتاری کے نعرے لگارہے تھے، اس موقع پر جنید جمشید کا پتلا بھی جلایا گیا۔
انہوں نے بعض مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ وہ جنید جمشید جیسے دین کے دشمن کی حمایت کرنے کی بجائے اسلام کی حرمت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں اور ہمیں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اہلسنت کے سوا کسی دوسرے مسلک کے رہنماوں نے جنید جمشید کے گستاخانہ عمل کوئی مذمت نہیں کی جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بیرونی سازش ہے، جب تک اس سازش کے خلاف جب تک تمام مسالک کے لوگ مل کر جدوجہد نہیں کریں گے ایسے سازشی عناصر سر اٹھاتے رہیں گے، حکومت پاکستان نے اگر جنید جمشید کے خلاف فوری کاروائی نہ کی تو عاشقان مصطفی ﷺ سر سے کفن باندھ کر پھر سے میدان عمل میں نکل آئیں گے اور حکومت کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان میں مسخروں کے ذریعہ دین کا تمسخر اڑایا جارہا ہے، علماء مشائخ اسلام کی حرمت کو پامال کرنے والوں کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں، حکمرانوں نے اگر جنید جمشید اور اس کے حواریوں کے کیخلاف کاروائی نہ کی تو جمعیت علماء پاکستان احتجاج کا دائرہ وسیع کردے گی، ہم اس ملک میں اسلام کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا برداشت نہیں کریں گے۔