Uncategorized

چہلم امام حسین علیہ السلام، لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور پولیس چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے لاہور پولیس نے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو ایک خط جاری کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی جائے۔ مراسلے  میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد جلوس پر حملے کے لئے موٹرسائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں جس کے لئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے ڈبل سواری پر پابندی لگائی جائے۔ لاہور پولیس نے پنجاب حکومت کو بھی ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر موبائل فون سروس بھی بند رکھی جائے۔ لاہور پولیس مختلف مذہبی رہنماؤں اور جلوس کے بانیاں کے ساتھ بھی میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جن کا مقصد جلوس کے موقع پر امن وامان کا قیام ہے۔ اس حوالے سے لاہور پولیس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور صوبائی حکومت سے بھی مدد طلب کی ہے۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کےموقع پر حساس مقامات رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button