پاکستانی شیعہ خبریں

پیروانِ حضرتِ علی اضعریزید ء وقت کے لئے آج بھی خطرہ ہیں۔بردار سید محمد عابدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈٹنس آرکنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن سادات کالونی انچولی یونٹ کی جانب سے یوم علی اضعر ؑ کا انعقاد مسجدِ خیرالعمل سادات کالونی انچولی میں بعد نماز ظہراں کیا گیا۔ جس میں بچوں نے بارگاہِ حضرتِ علی اضعرؑ میں نوحہ ، مرثیہ و ذاکری کی صورت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر یوم حضرتِ علی اضعرؑ میں موجود بچوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے، آئی۔ایس ۔او پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری بردار سید محمد عابدی نے کہا کہ میدانِ کربلا میں حضرتِ علی اضعر ؑ نے یزیدیت کے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ پیروانِ حضرتِ علی اضعریزید ء وقت کے لئے آج بھی خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم علی اضعرؑ میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ اطفالِ حسینی مقصد حضرتِ علی اضعر ؑ پر آج بھی کاربند ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری آئی۔ایس ۔او پاکستان کراچی ڈویژن بردار ر سید محمد عابدی نے یوم حضرتِ علی اضعرؑ میں حصہ لینے والے بچوں میں سندِ اضعریہ تقسیم کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button