پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، اربعین حسینی (ع) کی مناسبت سے برآمد ہونے والا جلوس اختتام پزیر

شیعہ نیوز (پشاور) چہلم امام حسین (ع) کی مناسبت سے امام بارگاہ لال شاہ محلہ حسینہ پشاور سے جلوس برآمد ہوا، اس موقع پر عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جلوس اپنے روایتی اور قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا جعفریہ سٹریت پہنچا، جہاں پر جلوس کے شرکاء نے تمام امام بارگاہوں میں خاضری دی، ماتمی جلوس جعفریہ سٹریٹ کی امام بارگاہ سات گرہ امام بارگاہ پر پہنچ کر شام کو اختتام پذیر ہوا، اس دوران سنگتوں نے نوحہ خوانی کی، جلوس میں شبہہ ذوالجناح اور علم بھی برآمد ہوئے، جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اور جلوس کے اردگرد پولیس اہلکار اور وحدت اسکاوٹس کے جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس کل 13 دسمبر کو امام بارگاہ علمدار کربلا قصہ خوانی سے برآمد ہوگا، جو اخون آباد جلوس کے ساتھ ملکر چوک شہباز جائے گا۔ امام بارگاہ علمدار کربلا میں مجلس عزاء سے علامہ عابد حسین شاکری، اخون آباد میں علامہعلی سرور سرحدی اور کوچہ رسالدار میں علامہ ارشاد حسین خلیلی خطاب کریںگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button