Uncategorized
ملک کے دیگر شہروں میں بھی آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے، آئی ایس او بہاولپور
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بہاولپور ڈویژن کے صدر موسی علی حیدری نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس افسوس ناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے معصوم بچوں کا قتلِ عام کر کے ظلم و جبر کی نئی مثال قائم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا کوئی دین، ایمان اور مذہب نہیں ہے، یہ لوگ تعلیم کے دشمن ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیاسی و فوجی قیادت کو دہشتگردی کے ناسور سے نبردآما ہونے کیلئے ایک پیج پر آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت دہشتگردوں کیخلاف ایک ہے لٰہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے اور دہشتگردوں کی کمین گاہوں کا ختم ہونا چاہیئے۔