پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ پشاور کی یاد میں آئی ایس او کا نمائش چورنگی پر چراغاں، علامہ احمد اقبال کی شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز  کراچی میں نمائش چورنگی پر شہدائے پشاور سے اظہار یکجہتی کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام چراغاں  کیا گیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی بھی موجود تھے۔چراغاں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن یہ جان لیں کہ ہم ان کی درندانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم ان معصوم بچوں کے خون سے یہ عہد کرتے ہیں کہ اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گے۔ اس موقع پر  علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کا قتل نہایت افسوس ناک فعل ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری عناصر اس ملک میں درندگی پہھیلا رہے ہیں حکومت وقت ان کا خاتمہ کرنے کے بجائے ان کو سہارا فراہم کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button