اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہدائے وحدت شہید صفدر عباس و شہید عالم ہزارہ کی 9ویں برسی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فاشسٹ لسانی جماعت ایم کیوایم کے تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے نامزد بلدیاتی امیدوارصفدر عباس ، عالم ہزارہ اور ان کے ساتھی ڈرائیور سید علی شاہ کے بہیمانہ قتل کو 9 برس بیت گئے۔ تینوں شہداءکے قتل میں ملوث ایم کیوایم کے تکفیری وہابی دہشتگر دوں کو اب تک سزا نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق نامزد بلدیاتی امیدوار صفدر عباس اور عالم ہزارہ سمیت ان کے ساتھی ڈرائیورسید علی شاہ کی مظلومانہ شہادت کو 9 سال گذرگئے۔

29دسمبر 2013 کوالیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی داخل کرواکر چشتی نگر گلستان جوہر واپس آنے والے صفدر عباس ، عالم ہزارہ اور علی شاہ کومتحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) میں موجودتکفیری دہشتگردوں نے تعاقب کرکے حسن اسکوائر کے نزدیک فائرنگ کا نشانہ بنایاتھا۔اس واقعے میں شہیدعالم حسین ہزارہ کی بھانجی سکینہ بی بی بھی زخمی ہوئی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں 28 دسمبر2009 سانحہ عاشوراءکراچی، جب وقت عصر 46 عزاداروں کو شہید کردیا گیا

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اور ملت جعفریہ میں اس کی بھرپور پزیرائی سے خوفزدہ ایم کیو ایم اور اس کی اتحادی کالعدم سپاہ صحابہ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شہید علامہ دیدار علی جلبانی ان کے محافظ سرفراز بنگش اورایم ڈبلیوایم کے متعدد کارکنان اور ہمدردوں کو چن چن کر نشانہ بنا یا تھا۔

ان شہداء کے اہل خانہ تاحال اپنے پیاروں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچتا دیکھنے کی آرزو دل میں لئے زندہ ہیں، شہید سرفراز کے والد تو اس آرزو کو لیئے جہاں فانی سے کوچ بھی کرگئے ۔ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عالم ہزارہ ، صفدرعباس ، علی شاہ اور دیگر شہداءکے قاتلوں کو فوری قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزادیں۔

.شہید صفدر عباس، شہید عالم ہزارہ، شہید سید علی شاہ سمیت تمام شہدائے ملت جعفریہ کیلئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button