آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے عالمی کتب میلے کا دورہ کیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر بردار محمد عباس نے اپنی کابینہ ممبران ہمراہ پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت ایکسپو سینٹر مین ہونے والے دسویں عالمی کتب میلے کے آخری دن پیر کے روز دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے چیرمین پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن عزیز خالد کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہاکہ شہر قائد میں اس طرز کے کتب میلوں کا انعقاد خوش آئند ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک چھت کے نیچے اتنے سارے کتب فراشوں کے جمع ہونے سے طلباء و طالبات کو کتابوں کی خریداری میں خاصی سہولت ہوجاتی ہے۔ اس موقع پرانہوں نے متنظمین کتب میلے سے درخواست کی کہ کتب میلے میں طلباء و طالبات کو خصوصی رعایت فراہم کی جائیں تاکہ طلباء وطالبات اس عالمی کتب میلے سے زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کرسکے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری بردار سید محمد عابدی ، سیکریٹری نشرواشاعت بردار سید علی عابدی، سیکریٹری اطلاعات بردار محمد حیدر اور ڈپٹی محب انچارج بردار سید علی زیدی بھی موجود تھے۔