پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فرقہ وارانہ جذبات بھڑکا کر فساد پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں سازش کے تحت اندرونی خلفشار میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر آپس کے اختلافات میں لگا دیں، خاص طور پر فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکا کر فساد ایجاد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملکی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر حکومت اور عوام دونوں کو پہلے سے زیادہ ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مشن کو جاری رکھیں گے

العارف اکیڈمی کے زیر اہتمام تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ ہمارے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور یہ اصول طے کرنا ہوگا کہ ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے کے بجائے رواداری اور درگزر کے ماحول کو فروغ دیا جائے اور ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، ہمیں دشمن کی سازش کو سمجھنا ہوگا، ہمارا دشمن ہر میدان میں ناکام ہونے کے بعد اب کچھ ضمیر فروشوں کے ذریعے ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے اور ہمیں ہر حال میں اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button