پاکستانی شیعہ خبریں

جامعہ حفصہ کی طالبات کو والدین کے حوالے کیا جائے، الطاف حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لال مسجد اسلام آباد کے خطیب طالبان کے حمایتی مولوی عبدالعزیز کی سرپرستی میں چلنے والے جامعہ حفصہ کی مظلوم بچیوں کو بازیاب کرا کر ان کے والدین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر ديا۔ اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کيا کہ جامعہ حفصہ ميں والدین سے ملاقات کی اجازت مانگنے پر مظلوم بچیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ متاثرہ بچیوں اور ان کے والدین کے نام ایم کیو ایم کے پاس محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ حفصہ کی مظلوم بچیوں کے والدین اپنی بچیوں سے ملنے کیلئے تڑپ رہے ہیں، مقتدر حضرات ملک و قوم کی خدمت کے ساتھ فوری طور پر یہ مسئلہ بھی حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button