پاکستانی شیعہ خبریں

دہشت گردوں کی کھلے عام بربریت نے ملک کی سالمیت داؤ پر لگا دی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک جعفریہ پاکستان کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کا سلسلہ خطرناک حد تک جاپہنچا ہے، دہشت گردوں کی کھلے عام بربریت نے ملک کی سالمیت داؤ پر لگ گا دی ہے، ان پر خطر حالات میں ریاست کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنا ہوگی ورنہ ریاستی اداروں پر سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا، حکموت نے کچھ عرصہ قبل نیشنل سیکورٹی پالیسی کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال اس کا کچھ نہیں ہوا، پاراچنار سے لے کر کراچی تک لوگ مارے گئے، ان کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی تھی لیکن آج تک اس قتل عام پر ان ریاستی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ، ان اداروں نے آج بھی اگر سنجیدگی نہیں دکھائی تو ملک کی صورتحال خطرناک ہوجائے گی اورایسا نہ ہو لوگ اپنے تحفظ کیلئے ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں، اگر ایسا ہوا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دہشت گرد جن کو سزائے موت ہوچکی ہے اور جن کی اپیلیں بھی مسترد کی جاچکی ہے اور بالخصوص وہ جن کے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں حکومت انہیں بلاتفریق سزائے موت دے کر قصاص کے قانون کو عمل جامہ پہنائے اور پاکستا ن میں سزائے موت کو اعلان تک محدود نہ رہنے دے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات کرکے دہشت گردوں کو سزا دینے کا عمل شروع کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button