پاکستانی شیعہ خبریں

نئی بات اخبار کی زرد صحافت عماد مغنیہ کے خلاف بیان بازی،انصار الحسین کی مذمت

27 شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دسمبر کو ’’روزنامہ نئی بات پشاور‘‘ کی جانب سے حزب اللہ کے کئی سال پہلے شہید لیڈر عماد مغنیہ کی تصویر غلط بیان کیساتھ شائع کرنے پر انصارالحسینؑ پاکستان پاراچنار نے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

خیال رہے، روزنامہ نئی بات پشاور میں 27 دسمبر کو ایک خبر شائع کی گئی ہے، جس میں حزب اللہ کے ایک رکن محمد شورابا کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں لبنانی علاقہ مہرونا میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محمد شورابا حزب اللہ کے سیکیورٹی آپریشنز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ جبکہ مذکورہ خبر کے ساتھ ملزم شورابا کی جگہ حزب اللہ کے ایک عظیم اور شہید لیڈر عماد مغنیہ کی تصویر لگائی گئی ہے۔

انصار الحسین پاکستان نے نئی بات کی اس غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کے تمام اداروں سے اپیل کی ہے کہ ایسی غلط بیانی سے اجتناب کریں۔ انہوں نے روزنامہ نئی بات کے ایڈ یٹر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر غلطی کا ازالہ کرکے اپنے اخبار مین تصحیحی بیان جاری کرے۔

انصارالحسینؑ کے صدر نے غلط بیان کے ساتھ شہید عماد مغنیہ کا تصویر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا کے ذمہ دار اداروں سے اتنی بڑی غلطی سمجھ سے بالاتر ہے کہ کئی سال پہلے شہید ہونے والے لیڈر کو جاسوس کے طور پر متعارف کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button