Uncategorized

دہشتگردوں کی حمایت کو سنگین ترین جرم قرار دیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کا ٹائم فریم مقرر کیا جائے، عید میلاد النبیﷺ کے ہر جلوس میں طالبان کے خلاف قرار داد منظور کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مشرقی بارڈر پر اشتعال پیدا کر کے ہماری توجہ دہشت گردی سے ہٹانا چاہتا ہے، کمزور عدالتی نظام کی وجہ سے پچھلے 6 برسوں میں 1964 دہشت گرد بری ہو گئے، فوجی عدالتوں کے لئے آئینی ترامیم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی چھان بین کی مخالفت چور مچائے شور والی بات ہے، اہل سنت اپنے مدارس کی ہر طرح کی چھان بین کے لئے تیار ہیں، حکومت تحریر و تقریر کے ذریعے دہشت گردوں کی حمایت کو سنگین ترین جرم قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، قوم کو تحفظ دینے کے لئے دہشتگردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچانا ہو گا، اجلاسوں میں بحث نہیں بلکہ ایکشن کی ضرورت ہے،دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے فوج کی جنگی ضروریات پوری کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button