Uncategorized

جے ایس او ملتان کا دو روزہ ڈویژنل کنونشن، ذیشان شمسی نئے میر کارواں منتخب

شیعہ نیوز (ملتان) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ملتان ڈویژن کادو روزہ نواں ”تعمیرِ سیرت و ارتقائِ پاکستان ڈویژنل کنونشن” مرکزی مسجد و امام بارگاہ کربلا شریف جتوئی میں منعقد ہوا۔ جس میں تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلیفونک خطاب اور مرکزی رکنِ نظارت علامہ سید احسان علی اتحادی، مرکزی جنرل سیکرٹری JSO عمران جواد، سابق ڈویژنل صدر ذیشان حیدر، ضلعی جنرل سیکرٹری سید علی قاسم نقوی، نو منتخب ڈویژنل صدر سید ذیشان شمسی، سینئر برادر ساجد علی بھٹی، علامہ صادق علی نجفی، علامہ حسنین قمی اور دیگر سینئر تنظیمی عہدیداران نے خطاب کیا۔ کنونشن کے اختتام پر نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب کیا گیا جس میں سید ذیشان شمسی نئے میرِ کارواں منتخب ہوئے، علامہ احسان علی اتحادی نے حلف لیا۔ نومنتخب صدر نے اپنے ابتدائی کلمات میں نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ عظم ظاہر کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں تنظیمی فعالیت کیلئے صَرف کریں گے اور تنظیم کو ایک مثالی تنظیم بنانے کیلئے شب و روز محنت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button