Uncategorized

کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد غلام شبیر اور احمد عرف شیش ناگ کو ملتان میں پھانسی دیدی گئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد غلام شبیر اور احمد عرف شیش ناگ کو ملتان میں پھانسی دیدی گئی۔ دونوں پرڈی ایس پی سمیت 5 افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ احمد علی عرف شیش ناگ نے 7 جنوری 1998ء کو ریلوے روڈ پر واقع ایک دُکان پر فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کیا تھا، پھانسی پانے والے دوسرے مجرم غلام شبیر کا تعلق خانیوال کے علاقے تلمبہ سے ہے ، اس نے 2000 ءمیں ڈی ایس پی نواز خان اور ان کے ڈرائیور کو قتل کیا تھا ، ان دونوں مجرموں کو ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی برقرار رکھا اور صدر کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر انہیں آج پھانسی دے دی گئی۔ دونوں مجرموں کے ورثا سے ان کی گزشتہ روز آخری ملاقات کرا دی گئی تھی۔پھانسی دینے کے موقع پر انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button