شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قاتل اکرم لاہوری کو کل پھانسی دی جائے گی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح گروپ کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد محمد اکرام الحق عرف لاہوری عرف فاروق حیدر کو کل آٹھ جنوری کو سینٹرل جیل لاہور میں پھانسی دی جائے گی ،مجرم دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے ۔ آن لائن کے مطابق مجرم محمد اکرام عرف لاہوری جو شور کوٹ کینٹ کا رہنے والا ہے اس نے اور اس کے ساتھیوں 13سال قبل مذہبی دہشتگردی کی بناء پر پانچ افرادموت کے گھاٹ اتار دیا تھا بعد ازاں مجرم نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قتل سمیت لاہور میں بھی دہشتگردی کی وارداتیں کیں، گرفتار ہونے پر انسداد دہشتگردی فیصل آباد کی عدالت کے جج چوہدری محمد اکرام نے مجرم کو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر سینٹرل جیل لاہور کے سپرٹینڈنٹ نے سپیشل جج انسداد دہشتگردی فیصل آباد کو مجرم کے تاریخ مقرر کرنے کیلئے تحریر کیا جس پر انسداد دہشتگردی کے نئے جج راجہ پرویز اختر نے ملزم کو پھانسی دینے کیلئے آٹھ جنوری بروز جمعرات کو پھانسی دینے کی تاریخ مقرر کردی ہے مجرم کو آٹھ جنوری صبح چھ بجے سینٹرل جیل لاہور میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔