Uncategorized

احسان اللہ احسان نے راولپنڈی کے امام بارگاہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے جماعت الاحرار دھڑے نے جمعہ کو راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

جمعہ کی رات دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کی امام بارگاہ میں میلادالنبیؐ کی تقریب کے موقع پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹی ٹی پی جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ای میل میں کہا کہ ہم امام بارگاہ پر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہیں اور اس طرح کے حملے جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button