پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے انسانیت سوز المناک واقعات قابل مذمت ہیں، متحدہ علماء محاذ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام چیئرمین مولانا انتظار الحق تھانوی کی صدارت میں مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں سانحہ راولپنڈی ، سانحہ سپر ہائی وے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے پنڈی میں امام بارگاہ پر بم دھماکے کو شیعہ سنی فساد ات کی سازش اور کریک موڑ پر آئل ٹینکرو مسافر بس حادثے کو حکومت کی نااہلی و ناکامی قرار دیتے ہوئے سانحہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزائیں دینے کا پر زور مطالبہ کیا۔ شہر قائد میں ڈاکٹرز ،پولیس اہلکاروں ،فلاحی اداروں ،سیاسی کارکنان سمیت شیعہ سنی ٹارگٹ کلنگ کے بڑ ھتے ہوئے انسانیت سوز المناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کراچی انتظامیہ کو زمہ دار قرار دیا۔اجلاس میں 21ویں آئینی ترمیم کی تائید و حمایت کرتے ہوئے دینی مدارس اور مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کرکے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات اور بلا امتیاز سخت کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں چیئرمین مولانا انتظار الحق تھانوی ، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری ،علامہ علی کرار نقوی ،نائب صدر علامہ شاہدین اشرفی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے علامہ مرتضی خان رحمانی، انجمن انصار الاسلام کے مفتی محمد بخاری ،آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب ا عوان ، تنظیم الا اخوان کے لئیق احمد ، سواد اعظم یوتھ فورس کے سید حافظ عاصم بخاری نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button