Uncategorized

دہشت گردی کے فروغ میں شامل مدارس کا آپریشن کیا جائے،مدارس جعفریہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ پاکستان کی مجلس نظارت اور مرکزی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مدارسِ جعفریہ پاکستان کی مجلسِ نظارت کے اراکین ، علّامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری ، علامہ محمّد حسنین گردیزی ،علامہ علی محمّد نقوی ،علامہ راجہ مظہر علی خان ،علامہ ناظم رضا عترتی ،علّامہ ملک نصیر حُسین ، مرکزی صدر علّامہ سید حُسین نجفی،نائب صدر ،علّامہ سیّد مہدی حسن کاظمی ، سیکرٹری جنرل ، علّامہ حسنین عارف ، سیکرٹری مالیات،علّامہ اقبال کامرانی ، سیکرٹری روابط ،علّامہ سیّد امتیاز عباس کاظمی ،سیکرٹری نشرواشاعت علّامہ ابوزر مہدوی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مدارس کے لئے جدید نصاب کی تدوین کے بارے میں مشاورت کی گئی ، ملکی و عالمی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی اور اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے فروغ میں شامل مدارس کا آپریشن کیا جائے ، تکفیری عناصر اور ان کے مددگار پاکستان میں امن نہیں چاہتے اس لئے وہ آرمی عدالتوں اور آپریشن ضربِ عضب کے خلاف ہیں،پیغمبرِ اکرم ؐ کے گستاخانہ خاکے بنا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عالمی دہشت گرد ہیں، گستاخانہ مواد چھاپنے والے جریدے کے مددگار اسرائیل جیسے عالمی دہشت گرد ہیں اس سے ان کے مقاصد ثابت ہوتے ہیں ، اجلاس میں مدارس کے نصاب اور رابطہ بہتر بنانے پر ذور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button