Uncategorized

ملتان، ایم ڈبلیو ایم نے ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے حلف لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ملتان نے ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے، ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نامزد ضلعی کابینہ سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر علوی بھی موجود تھے۔ نامزد کابینہ میں سلیم عباس صدیقی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مولانا مظہر عباس صادقی سیکرٹری تبلیغات، سید دلاور عباس زیدی سیکرٹری اُمور عزاداری، وسیم زیدی سیکرٹری شعبہ خیرالعمل، علی رضا بخاری سیکرٹری تعلیم، مہر سخاوت سیکرٹری سیاسیات، دل شیر سیکرٹری وحدت اسکاؤٹ اور مرزا وجاہت علی سیکرٹری وحدت یوتھ شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر علوی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول کو سستا کر کے نایاب کر دیا ہے، حکومت اپنی ناہلی کو چھپانے کے لیے ملبہ نجی کمپنی پر ڈال رہی ہیں۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ حکومت وقت کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت پاکستان درحقیقت مسائلستان بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button