Uncategorized

مولانا فضل الرحمن کے سیمنار میں تکفیری نعرے پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، مدارس جعفریہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) مدارسِ جعفریہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ترجمان مولانا حسنین عارف نے لاہور میں جمیعت علمائے اسلام کے پروگرام کے دوران تکفیری نعرے لگائے جانے کی شدید مذمت کی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصدکے لئے کارفرما ہیں، پاکستان میں امن کے لئے آئین میں کی جانے والی اکیسویں آئینی ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے مولانا فضل الرحمٰن پاکستان بچانے کی اس کوشش سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں ، اکیسویں ترمیم کے خلاف مدارس کی آڑ لے کرچند ملک دشمن لوگوں کا جمع ہونا دہشت گردوں کو محفوظ راستے دلوانے کی کوشش ہے، پنجاب حکومت کیوں ان عناصر کے خلاف ایکشن سے گریزاں ہے ، حکومت میڈیا کو تو وارننگ دے رہی ہے کہ تکفیریوں کو کوریج نہ دے مگر تکفیریوں کو پروگرام کی اجازت دے کر ان سے اپنا رشتہ نبھا رہی ہے،حکومتِ پنجاب کی طرف سے ملک اسحاق جیسے قاتل کی مالی و اخلاقی امداد میاں صاحبان کی تکفیریوں سے ذہنی ہم آہنگی کا اعلان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button