سانحہ شکار پور کے خلا ف ملتان میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ شکارپور کے خلاف ملتان میں احتجاجی ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نکالی گئی۔ ریلی سوتری وٹ سے نوا شہر تک نکالی گئی۔ ریلی سے علامہ اقتدار نقوی، علامہ مصطفی انصاری، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ڈاکٹر قمر علی رضا، اور جنرل سیکرٹری آئی ایس او ملتان برادر قاسم شمسی نے خطاب کیا،شرکا نے دھماکوں کی پرزور مذمت کی اور اس سانحہ کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ حکومت کی نا اہلی پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو ملک کے ہر کونے تک پھیلایا جائے اور ان دہشتگردوں کے خاتمہ تک جاری رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو حفاظت دی جارہی ہے۔ سندھ حکومت کے انتظامات اور حفاظت کے دعوی جھوٹے ہیں، شرکا سے خطاب میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اور وفاقی حکومت این اے 245 کے تحت سندھ کو فوج کہ حوالہ کرے تاکہ دہشتگردوں پر قابو پایا جا سکے۔