شہید عسکری کی شہادت پر گورنر ہاوس دھرنے کا نتیجہ صفر تھا، لولی پوپ دیا گیا،مولانا علی محمد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی کے ذمہ دار مولانا علی محمد نے سوشل میڈیا کے اپنے فین پیج پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر کے واقعہ نے کایا پلٹ دی ہے، اب دہشتگرد وں پر گرفت مضبوط کی جارہی ہے اور یہ ہمارے امام زمانہ (عج )کا کرم ہے، انہوں نے مزید حالات حاضر پر تبصرہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ شیعہ ٹارگیٹ کلنگ اب روکنے والی نہیں ہے، تو کیا شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کو روکنے کا ذریعہ احتجاج ،دھرنے اور ریلیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ حل طلب بات نہیں ہے، ہمارے پا س تھنک ٹینک کا فقدان ہے،ہم مظاہرہ کریں تو ہمیں اسکو کس طرح منعظم کرنا ہے، لوگوں کو کس طرح باہر نکالنا ہے اور جب مذاکرات کے لئے بیٹھیں تو موثر مذاکرات کریں یا ہر بار کی طرح حکومت کا لولی پاپ باہر لے کرآجا نا ہے،انہوں نے کہا کہ میرا جو ابتک کا تجربہ ہے چاہئے وہ عسکری رضا شہید کی شہادت پر گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا ہو یا مہظر زہرا کے واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا ہو انکا نتیجہ قوم کے لئے صفر نکالا، انہوں نے یہاں پر اس بات کو بھی واضع کیا کہ اس بات پر لوگ ان پر اعتراض کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ قوم کو بحثیت قوم جاگنا ہوگا بحثیت تنظیم نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارنا والا یہ نہیں دیکھتا کہ کون تحریک کا ہے اور ایم ڈبلیوایم کا بلکہ وہ شیعہ سمجھ کر مارتا ہے لہذا تمام کو چاہئے کہ تھنک ٹینک بنائیں اور قومی دفاع کے لئے کام کریں۔