Uncategorized

مدارس کی رجسٹریشن سے انکار ریاست سے بغاوت ہے، علامہ حسین نجفی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) مدارس جعفریہ کے مرکزی سربراہ علامہ سید حسین نجفی نے لاہور میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن اس وقت مدارس دینیہ کی ساکھ کے لئے ضروری ہے، دہشت گردی کے بدنما داغ کو دھونے کے لئے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے مدارس کی رجسٹریشن سے انکار کرنے والوں کا فوری احتساب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی احکامات سے انکار بغاوت ہے، اس نازک وقت میں جب فوج دہشتگردی کے خلاف ایک فیصلہ کن آپریشن میں مصروف ہے، ایسے اقدامات فوج کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہیں، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے تمام مدارس کو سب سے پہلے ہر قسم کی چھان بین کے لئے پیش کر چکے ہیں اور اپنے موقف پر ابھی بھی قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ان 10 فیصد مدارس کے فہرست عوام کے سامنے لائیں جن کا اعلان انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا تھا۔ علامہ سید حسین نجفی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث مدارس کی بیرونی فنڈنگ روکے بغیر دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button