Uncategorized

دہشت گردوں نے ملک کے اندر سیاسی پشت پناہی حاصل کی ہوئی ہے، مولانا منظر عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام چوک اعظم ضلع لیہ میں شکار پور کے شہداء کے بندی درجات کے لیے قرآن خوانی کی گئی، جس میں علاقے کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین چوک اعظم کے سیکرٹری تربیت مولانا منظر عباس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، آے روز ہشت گرد جہاں چاہیں کارروائی کر دیتے ہیں، سندھ حکومت بھی عوام کو امن فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ شکار پور کا سانحہ دل سوز ہے، 75 جانوں کا ضیاع حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے یہ خونی دہشت گرد کنٹرول نہیں ہو رہے ہیں اور یہ آئے روز کوئی نہ کوئی سانحہ پاکستانی ملت کو دے جاتے ہیں، جب کہ حکومت ان کی پشت پناہی کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ یہ دہشت گرد نہ تو کسی بچے کو دیکھتے ہیں اور نہ ہی کسی جوان کو اور نہ یہ کسی عورت کی حیاء کرتے ہیں اور حتی کہ نمازیوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ملک کے اندر سیاسی پشت پناہی حاصل کی ہوئی ہے۔ اگر حکومت چاہے تو ان کالی بھیڑوں کو نکال سکتی ہے، مگر الٹا یہ حکومت ان ہی کو گرفتار کر رہی جو کہ اپنا حق مانگ رہے ہیں، اگر ان کو نہ روکا گیا اور جو افراد گرفتار ہیں، ان کو نہ چھوڑ ا گیا تو سندھ کی رئیسانی حکومت کو بھی جانا ہوگا۔ ملت تشیع اتنی لا وارث نہیں ہے ہم چودہ سو سال سے لاشیں اٹھا رہے ہیں، اس ملت کا اور صبر مت آزماو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button