چنیوٹ: شیعہ نشین علاقہ قدرتی وسائل سے مالا مال نکلا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںا دارہ) صوبہ پنجاب سے لوہے کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ تانبے، چاندی اور سونے کے ذخائر بھی دریافت کیے گئے، یہ ذخائر لاہور سے تقریباً 160 کلو میٹر دور چینیوٹ سے دریافت ہوئے اور انہیں ایک چینی کمپنی نے دریافت کیا، ایک سینئر صوبائی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 500 ملین ٹن خام لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو اسٹیل بنانے میں کام آتا ہے، انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی نے ذخائر کے مقام پر ایک اسٹیل مل قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ لوہے کے نمونوں کا سوئس اور کینیڈین لیبارٹریز میں ٹیسٹ کروایا گیا جہاں اس میں سے 60-65 فیصد خام لوہے کو بہتر معیار کا قرار دیا گیا، انہوں نے بتایا کہ سونے، چاندی اور تانبے کے نمونے بھی جلد ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جائیں گے۔
واضع رہے کہ چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات ایک شیعہ نشین علاقہ ہے جہاں کی آبادی کا بڑا حصہ شیعہ اثنا عشری مسلمانوں کی آبادی پر مشتعمل ہے، لہذا حکومت پنجاب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان علاقوں کو قومیانہ کی پالیسی کے ساتھ ساتھ علاقہ نشین غریب عوام کو ابھی ان قدرتی معدنیات کے توسط سے سپورٹ کی جائے، اور چاغی کے مکینوں کی طرح انکے حقوق پر ڈکاکہ ڈالنے کی نوبت نا آئے۔ ساتھ ہی علاقہ عمائدین بھی اس حوالے سے ہوشیار ہیں۔