Uncategorized

سانحہ حیات آباد کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا لاہور میں مظاہرہ، دھرنا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور امامیہ مسجد حیات آباد پر دہشت گردوں کے حملے میں 19 نمازیوں کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین لاہور کے کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی دھرنا دیا، مظاہرے میں سول سوسائٹی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن  اور امامیہ آرگنائزیشن کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ حسن ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی نے کی۔ دھرنے میں شریک مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب میں علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت میں ہماری نسل کشی جاری ہے اور یہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے، دوسری جانب ہمارے قاتل اور دہشت گردوں کے سہولت کار ان کے اتحادی ہیں، جن کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار بلا کر یقین دہانی کرواتے ہیں کہ تمھارے خلاف ہم کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ پنجاب میں حکمران ہمارے ہی خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں ہم اس ظلم کو مزید برداشت نہیں کریں گے، ہماری تاریخ گواہ ہے ہم جس کے خلاف میدان میں نکلتے ہیں اُن کا نام نشان تک باقی نہیں رہتا، انشااللہ ہم دہشت گردوں اور اُن کے حامیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ایم ڈبلیو ایم کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر اتوار کو ملک گیر مظاہرے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button