پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگرد عثمان سیف اللہ کرد کا واصل جہنم ہونا صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے، میر سرفراز بگٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ افغان مہاجرین اپنے مقررہ وقت میں اپنے وطن واپس چلے جائیں۔ کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی جاری ہے۔ جسکے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا سربراہ دہشتگرد عثمان سیف اللہ کرد فائرنگ کے تبادلے میں واصل جہنم ہوگیا، جو صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان میں بیس نکات پر وزیراعظم پاکستان سے بات چیت ہوئی ہے۔ 53 کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجے ہیں۔ تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیئے۔ اس سے اچھی کوئی بات نہیں کیونکہ مسائل کے حل کیلئے سب سے بہتر طریقہ ڈائیلاگ ہیں۔ اسی وجہ سے ڈائیلاگ کیلئے ٹائم فریم بھی مختص ہونا چاہیئے تاکہ اسکے دورس نتائج برآمد ہو سکیں اور بلوچستان میں حالات مزید بہتری کیجانب جائیں۔ موجودہ حکومت نے سکیورٹی فورسز کیساتھ ملکر بہت سے حملوں کو ناکام بنایا ہے اور آگے بھی ہماری کاروائیاں اسی طرح جاری رہینگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button