Uncategorized

دہشت گردی کا خدشہ، دیوبندی مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکیوں کے ویزے چیک کرنیکا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب حکومت نے دیوبندی مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کو یکم مارچ سے باقاعدہ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ویزا ختم ہونیوالے غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جا ئیگا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکو مت کو دیوبندی مدارس کے غیر ملکی طلباء کی جانب سے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، جسکے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم مارچ سے پنجاب کے دیوبندی مدارس  میں زیر تعلیم تمام غیر ملکی طلباء کے ویزوں کو چیک کیا جا ئیگا اور جن کے ویزے ختم ہو چکے ہیں، انکو ملک بدر کر دیا جا ئیگا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ دیوبندی مدارس کے وہ طلبا جن کا ویزا ختم ہو چکا ہے، فوری طور پر ملک چھوڑ دیں ورنہ ان کو ملک بدر کر دیا جائے گا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ میں دیوبندی مدارس کے غیرملکیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button