وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے جیو پر پابندی، احمد لدھیانوی کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ کر دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی اہل تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی پر مبنی انٹرویو نشر کرنے پر وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک کے نام خطوط تحریر کئے گئے ہیں، جن میں جیو نیوز پر پابندی عائد کرنے اور گستاخان تشیع کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ خطوط وفاق المدارس الشیعہ کے قائم مقام صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی طرف سے لکھے گئے ہیں۔ جن میں متوجہ کیا گیا ہے کہ جیو نیوز چینل پر 22 فروری کو کالعدم تنظیم کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی مکتب اہل بیت کے خلاف ہرزہ سرائی سے عوام اہل تشیع میں شدید غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ اینکر پرسن طلعت حسین، مالک میر شکیل الرحمان اور مذکورہ دہشت گرد گستاخ مولوی کے خلاف کارروائی کی جائے، ورنہ ملک میں بدامنی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام اہل تشیع میں سخت بے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے، قائدین صبر و تحمل کی تلقین کر رہے ہیں، مگر یہ زیادہ دیر نہیں چلے گی، فی الفور جیوز نیوز پر پابندی عائد کرکے گستاخان تشیع کو توہین مذہب کے جرم میں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ورنہ ملکی حالات خراب ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔