Uncategorized

ہمارے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنیوالے اہلسنت نہیں استعمار کے ایجنٹ ہیں، علامہ قاضی نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  وفاق المدارس شیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر نیاز حسین نقوی نے جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیو کی طرف سے 22 فروری کو کالعدم دہشت گرد ٹولے کی ترجمان شرانگیزی پر مبنی تھی اور اس کے سدباب کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہ ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹولے کے جاہل شخص نے ایسے مسلک کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے جو اسلام کا مضبوط ترین ملک ہے جس نے براہ راست پیغمبر اکرم کے بے مثال گھرانے سے دین لیا اور جس کی عظمت کا اعتراف صحابہ کرام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی صدیوں سے بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں، ہمارے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والے اہلسنت مسلک کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ کو کافر کہنے والے سنی نہیں یزیدی ہیں انہیں مزید مہلت دینا ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عراق سمیت متعدد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، سب دہشت گرد ایک دوسرے کے ساتھی ہیں، شیعہ مسلک کے ذمہ داروں نے امن کے لئے تشدد سے اجتناب کیا، عراق میں 80 فیصد شیعہ ہیں، وہاں جب کوئی شیعہ قتل ہوتا ہے تو آیت اللہ سیستانی کا واضح حکم ہے کہ انتقام میں کسی سنی کو قتل نہ کیا جائے کیوں کہ اسلام دشمن قوتیں اسی طرح شیعہ اور سنی کو لڑانا چاہتی ہیں۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ جیو کے شرانگیزی کی مذمت کرتے ہیں، ہم چاہیں تو پورے ملک میں جیو کی نشریات بند کر سکتے ہیں لیکن ہمیں ملکی سلامتی عزیز ہے، ہم افراتفری نہیں چاہتے، حکومت جیو کے خلاف راست اقدام کرے ورنہ عوام اشتعال کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button