Uncategorized

شیعہ علماء کونسل نے اتحاد بین المومنین کا شیرازہ بکھیردیا

شیعہ نیو ز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحد ت مسلمین نے تحریک جعفریہ کی ترجمان نیوز ویب سائٹ جعفریہ پریس کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کے درمیاں بنائی جانے والی کمیٹی کی خبر کی تردید کی ہے ،ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سیکریڑی علامہ اصغر عسکری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر تحریک جعفریہ کی جانب سے چلائی جانے والی وضاحتی بیان کی تردید کی جاتی کہ قومی لائحہ عمل کے حوالے سے کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے اس خواہش کا ضرور اظہار کیا گیا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر قومی لائحہ عمل کی تشکیل کے لئے علامہ سید ساجد نقوی سے ملاقات رکھی جائے جس کے لئے علامہ عارف واحدی سے رابطہ کیا گیا تھا ۔ لیکن اب تک اس معاملے پر کسی قسم کی پش رفت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی طریقہ کار طے کیاگیا ہےاور نہ ہی کوئی کمیٹی تشکیل پائی ہے جسے کہ جعفریہ پریس کے وضاحتی بیان سے بتایا جا رہا ہے۔،

wazahat

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے من گھڑت وضاحتی بیان

واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل مجلس وحد ت مسلمین کے سیکرئیڑی جنر ل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے قومی امو ر میں باہمی مشاورت کے لئے علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا جس پر علامہ عارف واحدی جو کہ سیکرئیٹری جنرل ہیں تحریک جعفریہ کے انکی جانب سے جواب دیا گیا کہ علامہ ساجد نقوی مصروف ہیں فراغت ملتے ہی وہ علامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ ساجد نقوی کی ملاقات کروائیں گے، اس خبر کو مومینن کی جانب سے کافی سراہا گیا تھا کہ یہ انتہائی اہم پیش رفت ہے اور خواہش ظاہر کی جارہی تھی کے ملت کے مسائل اب شاید باہم مشاورت سے طے پائیں اور مومینن میں اتحاد کی فضاء قائم ہو،جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب کیئے گئے اس اقدام پر بھی مومینن نے انہیں مبارک باد دی تھی، تاہم آج تحریک جعفریہ کی جانب سے جاری کی گئی جھوٹی خبر کہ جس میں ایک ایسی کمیٹی تشکیل دیے جانے کی بات کی گئی جسکی کوئی حقیقت ہی نہیں نے ایک بار پھر قوم میں مایوسی پھلادی ہے۔ شوشل میڈیا پر جاری اس خبر پر مومینن کی بحث کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیعہ علماء کونسل اتحاد بین المومینن میں سنجیدہ نہیں بلکہ اتحاد بین الدیوبندیت کی قائل ہے۔

13508 414758222017533 8434304281514644205 n

ٰایم ڈبلیو ایم نے اس خبر کی تردید کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button