مضامین

داعش کے لئے ہیبت اور خوف کی علامت ابوعزرائیل کون ہے؟؟

حال میں عراق کے شہرتکریت میں داعش کی شکست کے بعد اس جنگ کے واقعات جو سامنے آئے ہیں انہوں نے ایسی شخصیات اور داعش کے خلاف خؤف کی علامت بنے والے سپاہیوں کی بھی ایسی داستانیں سامنے آئی ہیں جنہوں نے ناصرف دیگرعلاقوں میں قابض داعش کے دہشتگردوں میں خوف پید ا کردیا ہے بلکہ داعش کےہاتھوں محکوم اور مظلوم عراقی عوام سمیت دنیا بھر کے مومینن کی تسکین کا سبب بھی ہیں۔

اس وقت داعش کے لئے ہیبت ابو عزائیل کی شخصیت ایک فلمائی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔

تکریت کا علاقہ داعش کے قبضہ میں تھا عراقی فوج کےہمرا ہ شیعہ اورسنی مسلمانوں پر مشتمل ملیشیاء نے دہشتگردوں سے علاقہ خالی کروانے کا پلان تیار کیا اور تکریت پر حملہ آور ہوئے اور رفتہ رفتہ پورا علاقہ داعش کے ہاتھوں سے آزاد کروالیا، ان ملیشیاء میں سے ایک لشکر امیرالمومینن علیہ سلام کے نام سے منسوب ہے جسکے ایک سپاہی نے داعش کے خلاف اس جنگ میں ایسی جنگ لڑئی جس نے ابوعزائیل کا نام سن کر داعش کو علاقہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبو ر کردیا۔

ابو عزائیل جسکا نام ایوب ہے،یونیورسٹی سے فارغ تحصیل ایک ہونہار طالب علم تھا بعد از اس نے یونیورسٹی میں تدریس کے شعبہ سے وابستگی اختیار کی۔

abu1

شام سے شکست کھا کر جب داعش کے وہابی دہشتگرد عراق کی حدود میں داخل ہوئے اور بعثی حامیوں کی غداری سے داعش کے کچھ علاقوں پر قابض ہوئے تو عراق کے علماء نے عراق کو ان دہشتگردوں سے پاک کرنے کا فتویٰ جاری کیا اور سرزمین عراق کو آزادی دلاوانے کی جدوجہد کا آغاز کیا تو ایوب المعروف ابو عزرائیل نے بھی لباس جہاد زیب تن کیا اور دفاع حرم مقدس آئمہ معصومین علیہ سلام کے لئے میدان عمل وارد ہوا ۔

ماتھے پر یا زہرہ علیہ سلام کی پٹی ،بازو پر یاحسین علیہ سلام کا امام ضامن باندھے ایک ہاتھ میں جدید اسلحہ اور دوسر ے ہاتھ میں تلوار اور کبھی کلہاڑی لیے ایوب المعروف ابو عزارائیل نعرے حیدری کے ساتھ جب داعش کے خلاف تکریت کے مقام پر جنگ مقد س میں اترا تو اُس نے داعش کے خلاف اس جنگ کا نقشہ پلٹ دیا، داعش جو بربریت کی علامت تھی ابو عزارائیل نے اسی بربریت کو داعش کے خلاف استعمال کیا،میڈیا ذرائع کے مطابق ابوعزرائیل گولیوں سے زیاد ہ داعش کے خلاف اپنی تلوار استعمال کرتاہےجس نے داعش کے دہشتگردوں کو مزید خوف زدہ کردیا ہے۔جبکہ ابوعزرائیل کے چہرے پر دشمنوں کے خلاف ہیبت نے بھی دنیا بھر کے میڈیا کو ایوب کی طلسمائی شخصت کی طرف مائل کیا ہے۔

abu

مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تکریت سے فرار حاصل کرکے جانے والے داعش کے دہشتگردوں نے ابوعزرائیل کے قصے اپنے دیگر ساتھوں کو بھی سنائے ہیں جس سے داعشی ابوعزارائیل کے نام سے خو ف کہانے لگے ہیں۔

اللہ رب العزت کا حکم ہےکہ اگر خالصتاً خوشنودی خدا کے لئے قیام کیا جائے تو اللہ دشمن کے دلوں میں مومنین کی ہیبت اور دھاک بیٹھادیتا ہے جو اللہ کی طرف سے مومنین کی مدد ہوتی ہے ۔

195216 727

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button