تکفیری مائنڈ سیٹ ہی ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ اور دہشتگردی کی بنیاد ہے، علامہ عارف حسین واحدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحد ی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے لاہور یوحنا آباد میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر بم دھماکوں کی شدیدمذمت کی اور بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس و لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی و انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کئے بغیر ملک میں امن قائم کرنا ممکن نہیں۔ اقلیتی برادری محب الوطن پاکستانی ہیں، ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوحنا آباد میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر ہونے والے اس ظلم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہیں۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث افراد کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر کیفرو کردار تک پہنچایا جائے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ اس ملک میں دہشتگردی اور بدامنی کا بنیادی سبب تکفیری گروہ ہے۔ جب تک تکفیریوں کیخلاف ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت موثر کارروائی نہیں ہوگی۔ اس وقت تک ملک میں امن قائم کرنا ایک خواب رہے گا۔ تکفیری مائنڈ سیٹ ہی اس ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ اور دہشتگردی کی بنیاد ہے۔ دہشتگردی کے واقعات حکومت کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے حکمران عوام کو تحفظ دینے میں یکسر ناکام نظر آتے ہیں حکمرانوں کی جانب سے واقعات کے بعد مذمت کرنے سے صرف کام نہیں بنے گا بلکہ دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کے دائر کو وسیع کرنا ہوگا۔ جب تک تکفیری مائنڈ سیٹ کے سہولت کاروں اور ان دہشتگردوں کے معاون مدارس کے خلاف کاروائی نہیں ہوگی ان فیکٹریوں میں دہشت گرد تیار ہوتے رہیں گے جس سے ملک میں امن قائم نہیں ہو سکے گا۔ تکفیریوں کے حرکات و سکنات کو سختی سے کنٹرول اور آپریشن ضرب عضب کو پورے ملک میں پھیلا کر ہی دہشتگردی پر کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے۔