Uncategorized

یوم شہادت مرتضیٰ مطہری،آئی ایس او یوم معلم کے طور پر منارہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک خبر کے مطابق آئی ایس او کے زیر اہتمام یکم مئی یوم شہادت مرتضیٰ مطہری کو آئی ایس او یوم معلم منائے کے طور پر منارہی ہے اس حوالے سے ڈویژنز میں بھی سیمینار منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او لاہور میں شہید مرتضی مطہری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم معلم سیمینار منایا جائے گا قلب عباس کاکہنا تھا کہ شہید نے اپنی قلم سے مغربی استعماری اور استکباری طاقتوں کا مقابلہ کیا انہوںنے دنیائے فلسفہ پر گہرے نقوش چھوڑے انکواسلام دشمن عناصر نے شہید کرکے ایک عظیم فلسفی،مفکر اور محقق سے محروم کیا یاد ررہے کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر میںیوم شہادت مرتضیٰ مطہری کو یوم معلم کے طور پر منایا جاتا ہے اس حوالے سیمینا رمنعقد کئے جاتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button