پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور میں چرچ پر حملہ کھلی بربریت ہے، پرزور مذمت کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے لاہورچرچ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی افسوسناک اوربزدلانہ اقدام قرار دیاہے۔ مذمتی بیان میں میڈیا سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین خیبر پی کے نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانیوالے دہشت گردانسان کہلانے کے حقدارنہیں۔ ایسی گھناونی کارروائیاں امریکہ و اسرائیل کے گماشتوں کی کارستانیاں ہیں۔ دھماکہ اسلام اورپاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔ دنیا کا کو ئی مذہب نہتے انسانوں پرحملے کی ا جا زت نہیں دیتا۔ حکومت اقلیتوں کی حفاظت کیلئے اپنی دینی، اخلاقی اورآئینی ذمہ داری پوری کرے۔ سیکرٹری میڈیا کا کہنا تھا کہ عیسائی عبادت گاہ پر کیا جانے والا دہشت گردانہ حملہ صرف اسلام دشمنی نہیں بلکہ انسانیت دشمنی ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ایسے سانحات آئین پاکستان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہیں۔ عیسائی بھائیوں کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں، گھناونی کارروائی کرنے والوں کو پاکستان حکومت کیفر کردار تک پہنچائے۔ مساجد ،امام بارگاہوں، مدارس،مزارات،گرجا گھروں اور بازاروں میں معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button